سعودی اماراتی جنگی اتحادسے الحدیدہ قتل عام کا انتقام لیا جائےگا
یمنی تجزیہ کار:
نیوزنور04 اگست/ایک معروف ونوبل انعام یافتہ سیاسی کارکن وتجزیہ کار نے شہر حدیدہ میں سعودی جنگی اتحاد کی طرف سے عام شہریوں پر حالیہ وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی جارحین کو یمنی عوام کے خلاف اپنے تمام جرائم کی سزا بھگتنی پڑےگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’توکل کرمان‘‘نے شہر حدیدہ میں سعودی جنگی اتحاد کی طرف سے عام شہریوں پر حالیہ وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی جارحین کو یمنی عوام کے خلاف اپنے تمام جرائم کی سزا بھگتنی پڑےگی۔
انہوں نے کہاکہ سعودی اماراتی شیطانی اتحاد نے یمن کے حدیدہ شہر میں نئے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب اورامارات کے وحشیانہ جرائم کایمنی عوام صحیح وقت پر بھرپور جواب دےگی۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو یمن میں انسانیت سوز جرائم کے ارتکاب پر عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی اتحادیوں نے کل شہر حدیدہ میں وحشیانہ بمباری کرکے ب20 سے زائد افراد کو ہلاک جبکہ 60 سے زائد کو زخمی کردیا ۔
یمنی میڈیا کے مطابق سعودی جنگی اتحاد کی بمباری شہر کے سب سے بڑے اسپتال الثورہ کے قریب کی گئی ۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں تقریباً تین ہزار یمنی بچے شہر حدیدہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۰۴