یورپی ممالک کا ایران کے ساتھ تجارتی عمل جاری رہے گا
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ :
نیوزنور04اگست/یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہےکہ یورپی ممالک امریکہ کے بغیر بھی ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں اور ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے سلسلے میں سنجید ہ ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سنگا پور میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈ ریکا موگرینی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک امریکہ کے بغیر بھی ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں اور ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے سلسلے میں سنجید ہ ہیں۔۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک امریکہ کے بغیر بھی ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں اور ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کے سلسلے میں سنجید ہ ہیں۔
واضح رہے کہ اس ملاقات میں موگرینی اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےمشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
- ۱۸/۰۸/۰۴