نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روزنامہ ہارٹز:

نیوزنور04 اگست/مقبوضہ فلسطین  سے عبرانی  زبان میں شائع ہونے والے ایک روزنامے نے یمن میں سعودی عرب کی تین سالہ کارکردگی  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھاہے کہ سعودی عرب کو ماہانہ کی بنیاد پر اس عرب ملک میں اپنے کرائے کے ایجنٹوں کو پانچ ارب ڈالر ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ہارٹز نے یمن جنگ میں سعودی عرب کی تین سالہ کارکردگی سے متعلق اپنے ایک تحلیلی رپورٹ میں لکھا کہ سعودی عرب کو ماہانہ کی بنیاد پر اس عرب ملک میں اپنے کرائے کے ایجنٹوں کو پانچ ارب ڈالر ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔

روزنامہ نے لکھا ہے کہ یمن جنگ سے قبل سعودی عرب کو اُمید تھی کہ وہ امریکہ کے جدید ترین ہتھیاروں سے حوثیوں پر باآسانی فتح حاصل کرلےگا۔

روزنامہ نے لکھاکہ  یمن میں سعودی عرب اور اسکے خلیجی اتحادیوں کی کاردگی پر  اب سوال اُٹھ رہے ہیں ۔

روزنامہ نے لکھا کہ  سعودی عرب اب تک جنوبی یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا ہے  جبکہ بعض یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور عرب امارات اصل میں حوثیوں کے خلاف القاعدہ کی حمایت کررہے ہیں۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی