نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عراقی صدر:

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے اُن کے واپسی کے تمام راستوں کو بند کرنا ضروری ہے

نیوزنور04اگست/عراق کے صدر نے اپنے ملک سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف حتمی کامیابی کے لیے دہشتگردوں کی واپسی کے تمام راستوں کو بند کرنا ضروری ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر’’صدر فواد معصوم ‘‘نے داعشی دہشتگردوں کے ہاتھوں ایزدی برادری کے قتل عام کی چوتھی برسی کے موقع پر کہا کہ دہشتگردی کے خلاف حتمی کامیابی کے لیے دہشتگردوں کی واپسی کے تمام راستوں کو  بند کرنا ضروری ہے۔

انہوں کہا کہ شہری اقتدار کے تحفظ، جمہوریت کی تقویت، آئین پر عمل اور مضبوط اداروں پر مشتمل حکومت کے قیام کے ذریعے دہشتگردوں کی واپسی کا راستہ روک دیا جائے گا۔

انہوں نے عراق میں انجام پانے والے جرائم پر داعشی دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرار داد تیس اناسی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عراق اس قرار داد پر عملدرآمد کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے صوبہ صلاح الدین کے شہر بلد میں بارہ داعشی دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے۔

ادھر سامرا میں بھی داعشی دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چار خود کش حملہ آوروں سمیت گیارہ تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی