یمن میں سعودی عرب کا حشر عراق میں امریکہ جیسا ہونے والا ہے
عرب تجزیہ کار:
نیوزنور03 اگست/ایک عرب سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ امریکہ جس طرح عراق میں ناکام رہا ٹھیک اسی طرح سعودی عرب اوراسکے اتحادی یمن میں شکست سے دوچار ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حسن حردان‘‘نے مشہور ایرانی نیوز چینل العالم کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ امریکہ جس طرح عراق میں ناکام رہا ٹھیک اسی طرح سعودی عرب اوراسکے اتحادی یمن میں شکست سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر یمن جنگ میں سعودی عرب کی تین سالہ کارکردگی کا مشاہدہ کیا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہر محازذ پر سعودی عرب اوراسکےا تحادیوں کو شکست ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت خود سعودی عرب کیلئے خطرات پیدا کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کو یمن کے جنگی دلدل سے خود کو نجات دلانے کیلئے مذاکراتی حل کی حمایت کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب گذشتہ تین سالوں کے زیادہ عرصے سے یمنی عوام پر اپنی رائے اورشروط مسلط کرنے کی کوششوں میں برُی طرح ناکام رہا ہے۔
تجزیہ نگار نے کہاکہ سعودی عرب میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ یمنی عوام کے عزم وارادوں کو توڑ دے یمنی عوام نے سعودی جارحین کے خلاف تمام محاذوں پر کامیابی کےساتھ استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی حکمرانوں کو یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ یمن پر ان کا اثرورسوخ ختم ہوچکا ہے اور وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ یمنی عوام پر اپنے من پسند کٹھ پتلی لیڈر کو مسلط کریں۔
- ۱۸/۰۸/۰۳