صہیونی حکومت فلسطینی پتنگوں سے بوکھلا گئی ہے
رپورٹ :
نیوزنور03اگست/غزہ کی سرحدوں کی صورتحال اور فلسطینوں کی جانب سے آگ لگانے والی پتنگوں اور غباروں سے صیہونی حکومت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر وزیر اعظم نتین یاہو کے دورہ کولمبیا کو ملتوی کردیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے غزہ کی سرحدوں کی صورتحال اور صیہونی بستیوں پر فلسطینیوں کی آتشگیر پتنگوں کے حملوں کی وجہ سے اپنا دورہ کولمبیا ملتوی کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کا وزیراعظم نیتن یاھو کولمبیا کے نئے صدر ایوان دوک کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی غرض سے چھے اگست کو تین روزہ دورے پر کولمبیا جانے والاتھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی سرحدوں کی صورتحال اور فلسطینوں کی جانب سے آگ لگانے والی پتنگیں اور غبارے چھوڑے جانے کے واقعات کے پیش نظر یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تیس مارچ سے جاری فلسطینیوں کے پرامن واپسی پر مارچ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں آتشگیر مادے سے لیس فلسطینیوں کی پتنگیں اور غبارے صیہونی حکومت کو نقصان پہنچانے والے ہتھیار میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۰۳