تمام اسلامی سرزمینوں سے امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کرنا ایران کا ایک اہم اسٹریٹجک مشن ہے
اسٹریٹجک امور کے ایرانی ماہر:
نیوزنور03 اگست/اسٹریٹجک امور کے ایرانی ماہر نے کہا ہے کہ تمام اسلامی سرزمینوں سے امریکہ کو کھدیڑنا اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اہم اسٹریٹجک مشن ہے اور وہ اس مقصد کو بغیر جنگ کے آبنائے ہرموز کو بند کرکے حاصل کرسکتا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’جاوید کریمی‘‘نے تمام اسلامی سرزمینوں سے امریکہ کو کھدیڑنا اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اہم اسٹریٹجک مشن ہے اور وہ اس مقصد کو بغیر جنگ کے آبنائے ہرموز کو بند کرکے حاصل کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آبنائے ہرموز اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے ایک اہم اوراسٹریٹجک اثاثہ ہے ۔
شام میں ایران کی موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس عرب ملک میں ایران کی موجودگی کیلئے ہمیں امریکی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شام میں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی قانونی حکومت کی درخواست پر انجام پائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک اس عرب ملک میں تمام دہشتگردوں کا خاتمہ اور امن مکمل طورپر بحال نہیں ہوتا ایران یہاں اپنا مشاورتی مشن جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اہم اسٹریٹجک مشن تمام اسلامی سرزمینوں سے امریکہ کو بھاگنے پر مجبور کرناہے ۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آج اتنی طاقت حاصل کی ہے کہ وہ بغیر جنگ کے اور محض آبنائے ہرموز کو بند کرکے اس مقصدکو حاصل کرسکتا ہے ۔
- ۱۸/۰۸/۰۳