مذاکرات کیلئے امریکی پیشکش پر ایران کا مؤقف قابل ستائش ہے/خلیجی ریاستیں امریکی کٹھ پتلیاں ہیں
عبدالباری اتوان:
نیوزنور03 اگست/مشہور عرب روزنامہ رائے الیوم کے مدیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے امریکی پیشکش پر ایران کا مؤقف قابل ستائش ہے/خلیجی ریاستیں امریکی کٹھ پتلیاں ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’عبدالباری اتوان‘‘نےکہاکہ مذاکرات کیلئے امریکی پیشکش پر ایران کا مؤقف قابل ستائش ہے/خلیجی ریاستیں امریکی کٹھ پتلیاں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایران کی عظیم قوم سے بہتر صیہونی نواز ٹرمپ کو کوئی نہیں سمجھتا ہے اوروہ جانتے ہیں کہ امریکی دشمنیوں اور جاہل امریکی سیاستدانوں کا کس طرح سے مقابلہ کرنا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایرانیوں کی طرف سے ٹرمپ کی غیر متوقع پیشکش کا مضبوط اورصحیح ردعمل حقیقت کی عکاسی کرتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کےاہلکاروں نے ٹرمپ کی پیشکش پر ذبردست ردعمل دکھا کر انہیں رسوا کرکے واشنگٹن کےساتھ مذاکرات کیلئے شرائط مقرر کی ۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ صرف اورصرف خلیجی ریاستوں جو امریکہ کے تابع ہیں کیلئے شیر ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ دہائیوں سے خلیجی ریاستوں کو تحفظ فراہم کرتا آرہا ہے اور اگرامریکہ ان کٹھ پتلی حکومتوں کی حمایت ختم کرے تو ان کا چند گھنٹوں میں سقوط ہوجائےگا۔
واضح رہے کہ پیر کےروز امریکہ کے صیہونی نواز ٹرمپ نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے بغیر شرائط کے ملاقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات جب وہ چاہئے ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ کی جانب سےدیے گئے بیان کے جواب میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے مشیر حامد ابوطالبی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہاکہ جوہری معاہدے میں واپسی اورایرانی حق خودارادیت کو تسلیم کرنے کے بعد ہی ملاقات کی راہ ہموار ہوسکے گی۔
اس سےچند روزقبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی جس کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے دو ٹوک لفظوں میں کہا تھا کہ اگرامریکہ جنگ شروع کرے تواس جنگ کو ایران ختم کرے گا جس کے بعد اب امریکی صدر ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے ایران کو مذاکرات کی غیر مشروط پیشکش کی۔
- ۱۸/۰۸/۰۳