سعودیہ ملک میں تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور رہا کرے
پنجشنبه, ۲ آگوست ۲۰۱۸، ۰۳:۰۹ ب.ظ
اقوام متحدہ :
نیوزنور اگست02/ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارے نے سعودی عرب سے ملک میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارے نے سعودی عرب سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی، شہری اور سیاسی حقوق کے سلسلے میں ابھی تک اصلاحات انجام پذیر نہیں ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے دفاع کے سلسلے میں سعودی عرب نے کئی افراد کو قید کررکھا ہے۔
اس سے قبل ایمنسٹی انرنیشنل نے بھی سعودی عرب سے کہا تھا کہ وہ سیاسی اور مدنی حقوق کے سلسلے میں گرفتار افراد کو فوری طور پر آزاد کردے۔