فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کا کردار شرمناک/ہم ایک اور غزہ جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں
اقوام متحدہ میں سوئیڈن کے مندوب:
نیوزنور اگست02/ اقوامِ متحدہ میں سوئیڈن کے مندوب نے غزہ میں جنگ کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مقبوضہ بیت المقدس کا مسئلہ حل کرنے میں سیکیورٹی کونسل ناکافی کردار ادا کر رہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران سوئیڈن کے مندوب’اولوف اسکوب‘ نے کہاکہ مسئلہ فلسطین سیکیورٹی کونسل کی اولین ترجیح ہونی چاہیے لیکن بد قسمتی سے یہ مسئلہ کبھی سیکیورٹی کونسل کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا۔
انہوں نے امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات نے ہمیں امن کی جانب بڑھنے سے دور کردیا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں فسطینی عوام کی جانب سے واپسی مارچ پراسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک اور غزہ کی جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔