صیہونی فوجی ایسی گولیاں استعمال کررہے ہیں جن سے ہڈی پاؤڈر بن جاتی ہے
ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم:
نیوزنور اگست02/ ڈاکٹروں کی ایک عالمی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینیوں کے واپسی مارچ کی سرکوبی میں اسرائیلی فوجی ایسی گولیاں استعمال کررہے ہیں جن سے فلسطینیوں کی ہڈیاں پاؤڈر بن جاتی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرس ودآؤٹ بارڈر اعلان کیا کہ فلسطینیوں کے واپسی مارچ کی سرکوبی میں اسرائیلی فوجی ایسی گولیاں استعمال کررہے ہیں جن سے فلسطینیوں کی ہڈیاں پاؤڈر بن جاتی ہیں۔
تنظیم نے کہاکہ غزہ میں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے بہت سے فلسطینیوں کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ گولی لگنے کے بعد ان کی ہڈیاں پاؤڈر بن گئ ہیں۔
دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے کہاکہ فلسطینیوں کے پر امن واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید اور سولہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرس ود آؤٹ بارڈر نے دو ہزار چھے سے غزہ میں پانچ میڈیکل سینٹرقائم کئے ہیں۔