حکومت کی جانب سے معاشی مسائل پر عدم توجہ قابل قبول نہیں
بزرگ ایرانی شیعہ عالم دین:
نیوزنور اگست02/ اسلامی جمہوریہ ایران کےایک بزرگ شیعہ عالم دین نے ملک کے حالیہ معاشی مسائل بالخصوص کرنسی مارکیٹ میں بدترین کمی کے رجحان پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نمائندوں کی جانب سے اقتصادی مسائل پر توجہ نہ دینا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بزرگ شیعہ عالم دین ’’آیت اللہ جنتی‘‘ نے ملک کے حالیہ معاشی مسائل بالخصوص کرنسی مارکیٹ میں بدترین کمی کے رجحان پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نمائندوں کی جانب سے اقتصادی مسائل پر توجہ نہ دینا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے ملک کی اقتصادی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر اور دیگر حکومتی نمائندے فوری طور پر اس مسئلے کے حل کیلئے ہرممکن ضروری اقدامات انجام دیں۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اقتصادی مسائل اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاو نے عوام کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے اورروز بروز مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہےکہاکہ حکومت کو چاہئے کہ اس حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے اور حتی اگر اس سلسلے میں ضرورت پڑی تو اپنی اقتصادی ٹیم کو بھی برطرف کردے۔