نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کے چینی ماہر:

 نیوزنور  اگست02/ بین الاقوامی امور کے چینی ماہر ومحقق نے کہا ہے کہ ایران پر دباؤ ڈال کر  امریکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں کشیدگی کو مزید ہواد ےرہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’ڈیو ونلاگ‘‘نےکہاکہ ایران پر دباؤ ڈال کر  امریکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں کشیدگی کو مزید ہواد ےرہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی ایران مخالف  پالیسیوں کا سب سے زیادہ نقصان  خود امریکہ کو  ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جتنا زیادہ امریکہ  اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرےگا  اتنا ہی مشرق وسطیٰ علاقہ عدم استحکام سے دوچار ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ ایسی  حالت میں جب دنیا بھر کے اکثر ممالک  مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی کو بڑھانے سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں امریکہ تنازعات کو مزید ہوا دےرہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کی موجودہ اورسابق حکومتیں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عسکری کاروائی کرنے کے بارے میں غور کرتی رہی ہیں  تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کے باعث  وہ اسے عملی شکل دینے میں ہمیشہ ناکام رہی ہیں۔

 تجزیہ کار نے کہاکہ امریکہ کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ  کرنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ ایران ایک عظیم عالمی طاقت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایک  مضبوط معیشت  اور ایک مضبوط فوج ہے اوریہ ملک ایک اسٹریٹجک علاقے میں واقع ہے ان عوامل کے باعث امریکہ اسلامی جمہوریہ  پر کبھی بھی حملہ کرنے کی حماقت نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ اس وجہ  سے  امریکہ تہران پر زیادہ سے زیادہ  اقتصادی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے ۔

تجزیہ کار نے کہاکہ امریکہ کہ جارحانہ پالیسیوں کے باعث ایرانی قوم اورحکومت کے درمیان اتحاد  مزید مضبوط ہوا ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ امریکہ علاقے کی بحرانی صورتحال کا اصلی ذمہ دار ہے اس کے پاس علاقے میں اپنی فوجی موجودگی کا کوئی حقیقی جواز نہیں ہے ۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی