نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی اسکالر :

نیوز نور 10 مئی /امریکہ کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ  صیہونی نواز ٹرمپ جس امریکی سلطنت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جوہری معائدے سے علحٰیدگی کا اعلان  اس  کے زوال کا موجب بنےگا ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور ‘‘کی رپورٹ کے مطابق پریس ٹی وی کےساتھ ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں ’’ای مائیکل جانز‘‘نے  کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ جس امریکی سلطنت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جوہری معاہےدے سے علحٰیدگی کا اعلان  اس  کی تباہی کا موجب بنےگا ۔

انہوں نے کہاکہ  جوہری معاہدے سے  قبل ہر ایک اس بات کی توقع کررہا ہے کہ  ٹرمپ ایران جوہری معاہدے کو سبوتاژ کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے ایسا اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے کیا ہے کیونکہ انہیں اس کیلئے امریکی یہودیوں اورصیہونی لابی کی حمایت کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہاکہ  اب جبکہ ٹرمپ ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہوئے ہیں اب سوال یہ ہے کہ اب کیا ہونے والا ہے۔

انہوں نے  پیشنگوئی کہ  ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ ظالمانہ پابندیاں عائد کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ تمام یورپی ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے کئے ہیں اگر امریکہ تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرتا ہے اس صورت میں امریکہ اوریورپی یونین کے درمیان جنگ چھڑ جائےگی جوکہ  امریکی سلطنت کے زوال کا باعث بنےگا۔

انہوں نے کہاکہ تہران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے معنی جرمنی جیسی عالمی طاقت کے خلاف اقتصادی جنگ مسلط  کرنے کے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جرمنی  اس بات کا اعادہ کرچکا ہے کہ وہ جامع مشترکہ ایکشن پلان  کی حمایت جاری رکھےگا جو ممکنہ طورپر نیٹو کے بکھرنے کا باعث بنےگا ۔

انہوں نے کہاکہ  ٹرمپ نے اپنے اقدام سے امریکہ اورغاصب صیہونی حکومت کے خلاف پوری دنیا کو کھڑا کیا ہے جو  امریکہ کے قومی مفادات کیلئے  تباہ کن ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی