روس اورایران میں بحران شام کو حل کرنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
پنجشنبه, ۲ آگوست ۲۰۱۸، ۱۰:۵۳ ق.ظ
سینئر روسی قانون ساز:
نیوزنور 02 اگست/روس کے ایک سینئر قانون ساز نے تہران اورماسکو کے درمیان باہمی اورعلاقائی تعاون کو مزید فروغ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکی علحیدگی ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اسٹریٹجک غلطی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’لیونڈ سلٹسکی‘‘نے تہران اورماسکو کے درمیان باہمی اورعلاقائی تعاون کو مزید فروغ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکی علحیدگی ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اسٹریٹجک غلطی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تمام میدانوں خاص کر تیل اور گیس کے شعبوں میں مزید تعاون درکار ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماسکو اورتہران کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک نوعیت کے ہیں اوردونوں کے درمیان تعاون سے بحران شام کو حل کیا جاسکتا ہے۔