نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی:

ایران سے مذاکرات کرنے کی ٹرمپ کی خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہوگی

نیوزنور02 اگست/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےایک سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے عوام اپنے سرکاری عہدیداروں کو بڑے شیطان امریکہ سے مذاکرات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گےاور ایران سے مذاکرات کرنے کی امریکی صدر ٹرمپ کی خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہوگی ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اعلان آمادگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجرجنرل محمد علی جعفری نے کہا  کہ ایران شمالی کوریا نہیں ہے جو امریکی پیشکش کا مثبت جواب دے۔

میجرجنرل محمد علی جعفری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام میں اور تسلط قبول کرنے والی قوموں میں زمین آسمان کا فرق ہے کیونکہ ایرانی عوام کا دین اور ایمان اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے ذریعے احیا کیے جانے والے اسلام کے ذریعے تقویت پا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو ہرگز ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا اور یہ قوم ہر قسم کے بیرونی دباؤ اور دھمکیوں کے مقابلے میں پوری طرح متحد ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ایرانی حکام امریکیوں کے عوام فریبانہ اقدامات سے اچھی طرح واقف ہیں اور بارہا اس کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام اور ایران کی عظیم قوم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور خداوند تعالی پر توکل، آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی عظیم قیادت میں اور خداد نعمتوں اور افرادی قوت کے ساتھ، امریکہ کی عائد کردہ ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کو برداشت تحمل کریں گے اور تسلط پسند طاقتوکی حتمی شکست اور اپنی یقینی کامیابی تک استقامت اور پائیداری کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز دعوی کیا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ غیر مشروط بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی