نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ ہمیں ڈکٹیشن نہ دے

پنجشنبه, ۲ آگوست ۲۰۱۸، ۱۰:۱۹ ق.ظ


حکومت چین:

نیوزنور02 اگست/ چین نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج پر امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز کو حکم کی پاسداری کرانے کے بجائے جنوبی ایشیا میں ترقی کے لیے استعمال کیا جائے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کے ترجمان گینگ شوانگ نے امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی  جس میں مائیک پومپیو نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پیکیج کو چین کا قرضہ اتارنے میں استعمال کیے جانے کا مضحکہ خیز دعوی کیا تھا۔

گینگ شوانگ نے کہا  کہ امریکا مالیاتی فنڈ کو اپنے مقاصد اور اہداف کے حصول کے لیے استعمال کرنے کے بجائے اس فنڈ کو جنوبی ایشیا میں ترقی اور خوشحالی میں شراکت داری کے لیے استعمال ہونے دے اور ’ڈکٹیشن‘ کے بجائے عملی کام کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف سے متعلق اپنے معاملات سے خود نمٹ سکتا ہے اور آئی ایم ایف کے بھی اپنے قواعد و ضوابط ہیں جس کے دائرہ اختیار میں کسی بھی ملک کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے جب کہ ہمیں تنازعات میں پڑنے کی بجائے علاقائی امن و استحکام پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج چینی قرضہ اتارنے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔ اس پیکیج کی رقم کو چینی سرمایہ کاروں کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی ضرورت ہے جس پر پاکستان نے امریکی خدشات کو بے بنیاد مکمل طور غلط قرار دیا تھا اور اب چین نے بھی اس بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی