درعا کا علاقہ داعش کے ناپاک وجود سے پاک
شامی فوج کے سربراہ:
نیوزنور01اگست/شامی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ شامی فوج نے درعا کے اطراف کے علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے سربراہ’’علی عبد اللہ ایوب‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شامی فوج نے درعا کے اطراف کے علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا ہے۔
شامی فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ شامی فوج نے حوض الیرموک علاقہ پر قبضہ کرنے کے بعد درعا کے اطراف کے علاقوں سے داعش کا مکمل طور پر صفایا کردیا ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۸/۰۱