نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فلسطینی محکمہ اوقاف :

 نیوزنور01اگست/فلسطینی محکمہ اوقاف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں میں ایک خوفناک حربہ قبلہ اول کی بنیادوں تلے کھدائی اور مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی سازش بھی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور نےاپنے ایک بیان میں  لرزہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کی گئی کھدائیوں کے نتیجے میں دیوار براق کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار جو دیوار براق کی دیوار کا بھی حصہ ہے زمین میں دھنس گئی ہے۔

بیان مین کہا گیا ہے کہ ایک ویڈٰیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیوار براق کے ایک حصے کو زمین بوس دکھایا گیا ہےاور اس حوالے سے فلسطینی ماہرین اور انجینیر تحقیقات کررہے ہیں۔

بیان  کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی دیوار براق کی زمین بوس ہونے والے حصے کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے اس میں دیوار براق کے کئی پتھروں کو زمین پر گرے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے قریب دیوار براق کی دیوارکا زمین میں دھنسنا مسجد اقصیٰ کی صہیونی سازشوں کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ دیوار براق مسجد اقصیٰ کی مغربی تاریخی دیوار کے متصل ہے اور یہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ یہودیوں کے لیے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے یہودی اسے دیوار گریہ کے نام سے جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیوں کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہےاور صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیاں کرکے مقدس مقام کی بنیادیں کمزور کررہی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی