ماسکو واشنگٹن کی خاطر ایران کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات قربان نہیں کرسکتا
روسی یونیورسٹی کے اُستاد:
نیوزنور01 اگست/ روسی یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نے کہا ہے کہ حکومت ماسکو ٹرمپ انتظامیہ کےساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خاطر اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کا ہرگز کسی کےساتھ سودا نہیں کرسکتی ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’الیگزنڈربالیشوق‘‘ نےکہاکہ حکومت ماسکو ٹرمپ انتظامیہ کےساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خاطر اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کا ہرگز کسی کےساتھ سودا نہیں کرسکتی ۔
انہوں نے کہاکہ واشنگٹن کے قریب آنے کیلئے ماسکو حکومت ایران کےساتھ تعلقات کسی بھی قیمت پر قربان کرنے والی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورروس کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک سطح پر پہنچ گئے ہیں اوردنوں ان تعلقات کو مزید نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ماسکو اورواشنگٹن کے درمیان تعلقات میں کشیدگی امریکہ کی جارحانہ خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات سرد جنگ کے دوران تعلقات سے بھی بدتر ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات ہیں اورشام میں دہشتگردی کے خلاف دونوں ممالک کا تعاون مثالی رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ماسکو اورتہران نے دمشق حکومت کے سقوط کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے دونوں ممالک کے تعاون کے بغیر شامی حکومت مغرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے سے قاصر تھے۔