امریکہ افغان جنگ برُی طرح ہار چکا ہے
افغان صحافی:
نیوزنور01 اگست/افغانستان کے ایک معروف صحافی وسیاسی مبصر کا کہنا ہے کہ امریکہ کی تباہ کن پالیسیاں افغانستان ،پاکستان اور علاقے میں دہشتگردی ،انتہاپسندی اورخون ریزی کا اصلی باعث ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’عمل فیضی‘‘نےکہاکہ امریکہ کی تباہ کن پالیسیاں افغانستان، پاکستان اورعلاقے میں دہشتگردی ،انتہاپسندی اورخون ریزی کا اصلی باعث ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اغیار کی طرف سے افغٖانستان پر مسلط کردہ جنگ بہت جلد ختم ہونے والی نہیں ہے بدقسمتی سے دہشتگردانہ کاروائیں علاقے میں معمول بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں جاری دہشتگردی اورسیکورٹی میں عدم استحکام سے پورے علاقائی امن واستحکام کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت افغان محض قابض امریکہ کےساتھ دہشتگردی کے مسئلے پر قابو نہیں پاسکتی اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ دیگر علاقائی طاقتوں منجملہ چین،روس ،ایران اور ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرے۔
انہوں نے کہاکہ افغٖانستان کی موجودہ حکومت ایک امریکی نواز حکومت ہے جسے افغان عوام پر امریکہ کی طرف سے مسلط کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کابل حکومت غیر آئینی اورغیر قانونی ہے اور افغان عوام کی نمائندگی نہیں کرتی ۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امریکہ برُی طرح ناکام رہا ہے گذشتہ 16 سالوں سے امریکی فوجیں مسلسل افغانیوں کا قتل عام کرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکہ ہمیشہ سے علاقے خاص کر افغانستان میں دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔
- ۱۸/۰۸/۰۱