امریکی دباؤ کے باوجود تہران نئی دہلی تعلقات برقرار رہیں گے
ہندوستانی وزیر پیٹرولیم:
نیوزنور01اگست/ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ہندوستان ایران سے تیل کی درآمد جاری رکھے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم’’ دھرمیندر پردھان‘‘نے کہا کہ امریکی دباؤ کے باوجود ہندوستان ایران سے تیل کی درآمد جاری رکھے گا اور ایران سے تیل کی درآمد میں روز نروزاضافہ ہوگا۔
انہوں نے ایران سے ہندوستانی کی تیل کی درآمد میں کمی کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان رپورٹوں کے برعکس ایران سے تیل کی درآمد بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئل ریفائنریوں نے رواں سال کے جون میں دو ہزار سترہ کے ماہ جون کے مقابلے میں ایران سے اڑتالیس فیصد زیادہ تیل درآمدکیا ہے۔
موصوف وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ دو ہزار سترہ کے ماہ جون میں ایران سے ایک اعشاریہ نو ملین ٹن خام تیل درآمد کیا گیا تھا جبکہ دو ہزار اٹھارہ کے ماہ جون میں دو اعشاریہ آٹھ دو ملین ٹن ایرانی خام تیل درآمد کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے گزشتہ دورہ ہندوستان میں نئی دہلی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایرانی تیل کی درآمد دو لاکھ پانچ ہزار بیرل سے بڑھا کرتین لاکھ چھیانوے ہزار بیرل روزانہ کی سطح تک پہنچائے گی۔