نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی صدر :

 نیوزنور01اگست/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی خطے میں کشیدگی اور عالمی گذر گاہوں پر مشکلات ایجاد کرنے کا خواہاں نہیں رہا ہے لیکن ایران تیل ایکسپورٹ  کرنے کے اپنے حق کو ہر گز نہیں چھوڑ سکتا ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر’’ حجت‌الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی‘‘ نے برطانیہ کے نئے سفیر رابرٹ میک ایئر کی طرف سے اپنی تقرری کے دستاویزات پیش کئے جانے کے لئے ملاقات میں ان دو ممالک کے درمیان اور بین الاقوامی و دو طرفہ مسائل میں حکام کے ساتھ مذاکرات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جامع ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں بہت ہی اہم تاریخی دور سے گزر رہے ہیں اور اس معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے سے جو نقصانات پہنچے ہیں ان کی تلافی کے لئے یورپ کو شفاف اقدامات انجام دینے کی ضرورت ہے جو ایرانی عوام کے لئے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے تجارت، اقتصاد اور بینکاری امور سے متعلق جامع ایٹمی معاہدے میں جو طے پایا تھابعض فریقوں کی جانب سے اس پر عمل در آمد نہ کئے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ یورپی ممالک کے ساتھ اچھے روابط و تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے اور اس وقت امریکہ کا غیر قانونی طور سے اس معاہدے سے نکلنے کی وجہ سے یورپ کے پاس اس معاہدے سے اچھی طرح استفادہ کرنے کے لئے محدود وقت باقی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لئے ہمیشہ تیار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ

انہوں نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران اس خطے میں کسی قسم کی کشیدگی ہرگز خواہاں نہیں ہے لیکن وہ تیل ایکسپورٹ کرنے اور دوسرے حقوق سےقطعی دستبردار نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ایران بین الاقوامی سمندری راستوں میں کوئی مشکل کھڑی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا لیکن تیل برآمدکرنے کے اپنے مسلمہ حق سے کسی بھی حال میں پیچھے نہیں ہٹے گا ۔

ملاقات میں برطانیہ کے نئے سفیر رابرٹ میک ایئر نے کہا کہ برطانوی حکومت جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یورپ میں جامع ایٹمی معاہدے کے تحفظ اور اقتصاد و تجارت سے متعلق اس معاہدے کی شقوں پر عمل درآمد کے لئے وسیع پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

برطانیہ کے نئے سفیر رابرٹ میک ایئر نے تہران تعلقات کے سلسلہ میں کہا کہ لندن تہران کے ساتھ روابط کے زیادہ سے زیادہ فروغ پر زور دیتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات، مشکلات اور بحرانوں کو صرف مذاکرات اور سفارتی طریقوں سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی