سیاسی قیدیوں کے لحاظ سے بحرین اس وقت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے
سابق بحرینی رکن پارلیمنٹ :
نیوزنور01اگست/ایک سابق بحرینی رکن پارلیمنٹ نےبحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں کے لحاظ سے بحرین اس وقت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سابق بحرینی رکن پارلیمنٹ’’ جلال فیروز‘‘ نے ابو صیبع، القشع، الشاخورہ اور بعض دیگر علاقوں میں بحرینی علما اور مذہبی پیشاؤں کی فوری رہائی اور جیلوں میں بند علمائے کرام کے ساتھ اپنی مکمل یک جہتی اور مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیدیوں کے لحاظ سے بحرین اس وقت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئے ان کے خلاف ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کے لحاظ سے بحرین اس وقت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
موصوف سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اس وقت بحرین کی جیلوں میں پانچ ہزار سے زائد سیاسی قیدی بند ہیں کہا جاتا ہے کہ جیلوں میں سیاسی قیدیوں کو بہت برے حالات میں رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحرین کی ظالم شاہی حکومت نےاسی کے ساتھ انسانی حقوق کی وسیع پامالی کا سلسلہ جاری رکھ کے ملک کو ایک بڑے قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔
جلال فیروز نے مزید بحرین کے اندر سے ملنے والی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں بحرینی حکوت، بجلی کی طولانی لوڈ شیڈنگ کے ذریعے بھی عوام کو ایذائیں پہنچارہی ہے۔
- ۱۸/۰۸/۰۱