امریکہ کےساتھ مذاکرات کیلئے ایران کوئی شرط قبول نہیں کرےگا
امریکی اسکالر:
نیوزنور01 اگست/امریکہ کے ایک معروف اسکالر نے کہا ہے کہ تہران حکومت مذاکرات کی خاطر امریکی شرائط کو ہرگز قبول نہیں کرےگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’جیمز پیٹراس‘‘نےکہاکہ تہران حکومت مذاکرات کی خاطر امریکی شرائط کو ہرگز قبول نہیں کرےگی۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی دباؤ اور دھمکیوں کےسامنے ہر گز جھکنے والا نہیں ہے ایران اپنی خودمختاری کا کبھی بھی سودا نہیں کرسکتا ۔
پیر کےروز امریکہ کے صیہونی نواز ٹرمپ نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے بغیر شرائط کے ملاقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات جب وہ چاہئے ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ کی جانب سےدیے گئے بیان کے جواب میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے مشیر حامد ابوطالبی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہاکہ جوہری معاہدے میں واپسی اورایرانی حق خودارادیت کو تسلیم کرنے کے بعد ہی ملاقات کی راہ ہموار ہوسکے گی۔
جیمز پیٹراس نے کہاکہ ایران جیسا آزاد وخودمختار ملک پابندیوں اوردھمکیوں کے سائے میں کس طرح ٹرمپ کی پیشکش کو قبول کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ چند روزقبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی جس کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے دو ٹوک لفظوں میں کہا تھا کہ اگرامریکہ جنگ شروع کرے تواس جنگ کو ایران ختم کرے گا جس کے بعد اب امریکی صدر ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے ایران کو مذاکرات کی غیر مشروط پیشکش کی۔
- ۱۸/۰۸/۰۱