کوئی بھی طاقت ایران کو شام سے نکلنے پر مجبور نہیں کرسکتی
روسی سفیر:
نیوزنور31 جولائی/مقبوضہ فلسطین میں تعینات روس کے سفیر نے کہا ہے کہ کوئی بھی طاقت ایران کو شام سے نکلنے پر مجبور نہیں کرسکتی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صیہونی چینل ٹن کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے ’’اناتولی ویکٹاروف‘‘نےکہاکہ کوئی بھی طاقت ایران کو شام سے نکلنے پر مجبور نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا شام سے ایران اوراسکے اتحادیوں کے انخلاء کا مطالبہ غیر حقیقی اور غیر مناسب ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی شام میں دہشتگردی کے خاتمے میں کلیدی کردارادا کررہے ہیں اور اس وجہ سے غیر ملکی فورسزکے شام سے نکلنے سے متعلق تل ابیب رژیم کا مطالبہ غیر حقیقی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی قانونی اور اقوام متحدہ کے قوانین وضوابط کے مطابق ہے۔
دمشق پر صیہونی فضائیہ کی جارحیت سے متعلق ماسکو کے مؤقف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماسکو شام کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کسی بھی طرح کے طاقت کے استعمال کا مخالف ہے۔
- ۱۸/۰۷/۳۱