روہنگیا داعش کے چنگل میں جاسکتا ہے
سه شنبه, ۳۱ جولای ۲۰۱۸، ۱۱:۵۹ ق.ظ
انڈونیشین وزیر دفاع :
نیوزنور31جولائی/انڈونیشین وزیر دفاع نے آسیان ممالک سے کہا ہے کہ وہ روہنگیا کو داعش کے دام میں جانے سے روکے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشین وزیر دفاع’’ ریامیزارد ریاچوڈو‘‘ نے نوسا-تینگارا میں ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جارہی ہےاور اس کی وجہ سے روہنگیا کے چنگل میں جا سکتا ہے۔
انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ عدم توجہ کی صورت میں روہنگیا مہاجرین داعش کے دام میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید انڈّونیشیاء؛ ملایشیاء اور فلپاین میں ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی روکنے کے لیے ہم تمام تر کوششیں کررہے ہیں تاہم اس حوالے سے لازمی اقدامات کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
- ۱۸/۰۷/۳۱