نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

اسرائیلی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا حرام ہے

سه شنبه, ۳۱ جولای ۲۰۱۸، ۱۱:۴۶ ق.ظ

فلسطینی دارالافتاء:

 نیوزنور31جولائی/فلسطینی مجلس دارالافتاء کی جانب سے جاری ایک فتوے میں مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کی طرف سے کرائے جانے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے ان انتخابات میں حصہ لینے کو شرعا حرام قرار دیاگیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مطابق دارالافتاء کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کے بعد صہیونی ریاست کئی طرح کے حیلوں اور حربوں کے ذریعے بیت المقدس کو یہودیانے میں تبدیل کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ صیہونی حکومت بیت المقدس پر اسرائیلی خود مختاری مسلط کرنے اور کئی دوسرے توسیع پسندانہ حربے استعمال کرکے القدس پراپنا غاصبانہ تسلط مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کی نام نہاد یہودی بلدیہ بھی القدس کو یہودیانے کا ایک مکروہ حربہ ہے اسرائیلی حکومت بلدیاتی انتخابات میں بلیک میلنگ، فلسطینیوں کو بنیادی سہولیات سے انہیں محروم کرنا، فلسطینیوں کو گھروں کی تعمیرکی اجازت دینے سے روکنا اور القدس کو یہودیانے کی مجرمانہ سازشوں کو آگے بڑھانا اسرائیل کے جرائم میں شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے زیراہتمام انتخابات میں حصہ لینا شرعا حرام ہےفلسطینی امیدوار یا رائے دہندہ سمیت کسی بھی شکل میں اسرائیلی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا  فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی اور اسرائیلی جرائم کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ قومی مفادات کی آڑ میں اگر کوئی شخص اسرائیلی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا جواز فراہم کرنے کی کوشش کرے تو اسے مسترد کردیا جائے کیونکہ اسرائیلی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینا فلسطینی قوم کے نہیں بلکہ صہیونی دشمن کے مفادات کو فائدہ پہنچانا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی