نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مڈل ایسٹ مانیٹر:  

 نیوزنور31جولائی/مڈل ایسٹ مانیٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں اس وقت ایک بھونچال آگیا تھا جب سعودی بادشاہ اور اس کے بیٹے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر درجنوں دولتمند شخصیات، وزراء اور شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اب محمد بن سلمان کے خوف سے سعودی عرب کے شہری اور بڑی کاروباری شخصیات سعودی عرب میں سرمایہ لگانے سے گریزاں ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’مڈل ایسٹ مانیٹر ‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا   کہ سعودی عرب میں اس وقت ایک بھونچال آگیا تھا جب سعودی بادشاہ اور اس کے بیٹے  ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر درجنوں دولتمند شخصیات، وزراء اور شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اب محمد بن سلمان کے خوف سے سعودی  عرب کے شہری اور بڑی کاروباری شخصیات سعودی عرب میں سرمایہ لگانے سے گریزاں ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ولیعہد محمد بن سلمان نے ان شاہی اسیروں سے اربوں ڈالر لے کر انہیں رہائی دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس ساری کاروائی کا مقصد بھی یہی بتایا جاتا ہے کہ  ناجائز دولت  واپس لے کر سعودی معیشت کو مضبوط کیا جائےمگر اتفاق دیکھئے کہ اس کاروائی کے نتائج کچھ اور ہی نکلنے لگے ہیں۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق دولت مند سعودی شہری اور بڑی کاروباری شخصیات اب مملکت میں سرمایہ کاری کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں کیونکہ ان پر ولیعہد محمد بن سلمان کا خوف مسلط ہےکیونکہ سعودی ولی عہد کو اپنے اقتصادی ویژن کی تکمیل کیلئے سب سے زیادہ سرمایہ کاری شعبے کے تعاون کی ہی ضرورت تھی لیکن گزشتہ سال دولت مند شخصیات، وزراءاور شہزادوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے بعد اسی شعبے کا مستقبل مسائل سے دوچار ہوتا نظر آرہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جب متعدد بینکاروں سے رابطہ کیا گیا تو پتا چلا کہ کاروباری شخصیات مملکت میں سرمایہ لگانے سے گریز کررہے ہیں جبکہ ان میں سے تو بہت یہ کوشش کررہے ہیں کہ بجائے اس کے کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرکے خطرے میں مبتلا ہوں اپنی دولت کو بیرون ملک لے جائیں ۔

رپورٹ کے مطابق سعودی دولت مند شخصیات کو یہ خوف بھی لاحق ہے کہ ان کے مالی معاملات خصوصاً رقم کی منتقلی کی نگرانی کی جارہی ہےجس کے باعث یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اب اپنے کاروبار اور دولت کو بیرون ملک بھی نہ لیجاسکیں تقریباً 300 اہم شخصیات ایسی بتائی گئی ہیں جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کاروائی ایک کالے بادل کی طرح ان کے سر پر بھی منڈلارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو عملی طور پر امریکہ اور اسرائیل کے حوالے کردیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی