انصاراللہ نے بڑی کامیابی کےساتھ جنگ کو یمن کی سرحدوں سے باہر منتقل کیا ہے
بین الاقوامی امور کے لبنانی تجزیہ کار:
نیوزنور31 جولائی/بین الاقوامی امور کے ایک لبنانی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمنی مقاومتی فورسز کے حملے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انصاراللہ میں یمن کی جنگ کو یمنی سرحدوں سے آگے اور سعودی جارحین کی دارالحکومت تک منتقل کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’طلال عترسی‘‘نےکہاکہ ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمنی مقاومتی فورسز کے حملے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انصاراللہ میں یمن کی جنگ کو یمنی سرحدوں سے آگے اور سعودی جارحین کی دارالحکومت تک منتقل کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کا حملہ یمنی مقاومتی فورسز کی طرف سے جارحین ممالک کیلئے واضح پیغام ہے کہ یمن کی مقاومتی فورسز یمن جنگ کو اپنی سرحدوں سے باہر منتقل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ حملہ جارحین ممالک خاص کر متحدہ عرب امارات کیلئے واضح پیغام ہے کہ بے گناہ یمنیوں کا قتل عام کرنے کی سزا انہیں چکانی پڑےگی۔
انہوں نے کہاکہ ابو ظہبی جیسے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یمن کی مقاومتی فورسز کی طرف سے ڈرؤن حملے سے متحدہ عرب امارات کی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ابو ظہبی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا مختصر وقت کیلئے بھی بند ہونا اس ملک کے حکام پر اقتصادی اورسیکورٹی لحاظ سے ایک بڑی کاری ضرب ہے۔
واضح رہے کہ یمنی مقاومتی فوج نے کچھ روز قبل صماد تین نامی اپنے ڈرؤن طیارے کے ذریعے ابوظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد حملے کئے جس کے بعد وہاں پروازوں کی آمد ورفت روک دی گئی۔
اسے قبل یمنی فوج کے بحریہ نے سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں کے دوبحری جہازوں کو یمن کے مغربی ساحل پر نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے آبنائے باب المندب کے راستے اپنے تیل ٹینکروں کو تیل لے کر گذرنے سے روک دیا تھا ۔