نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ:

 نیوزنور31جولائی/مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ نے کہاہے کہ امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار کبھی بھی ظلم کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتا وہ سر تن سے جدا کر سکتا ہے لیکن ظالم کے آگے سر خم نہیں کیا جا سکتا ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت  بلتستان کے سربراہ ’’حجت الاسلام آغا علی رضوی‘‘ نے سکردو قمراہ میں اسدکی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ امام حسینؑ اور شہدائے کربلا سے عقیدت و محبت ہی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور یہی سرمایہ انسان کو باعزت زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کی یاد انسان کو ظلم کے مقابلے میں قیام کا درس دیتا ہے اور اسلامی اقدار پر سب کچھ قربان کرنے کا سبق ملتا ہے آج دنیا بھر میں اگر مظلوموں کو اپنے وقت کے یزید و شمر کے خلاف بولنے کی ہمت پیدا ہوگئی ہے اور تحریک چلا رہے ہیں تو یہ سب معرکہ کربلا کی مرہون منت ہے جو مردہ قوموں کو زندگی بخشتا ہے۔

موصوف سربراہ نے کہا کہ امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار کبھی بھی ظلم کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتا وہ سر تن سے جدا کر سکتا ہے لیکن ظالم کے آگے سر خم نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں واقعہ کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے ظلم کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے تاکہ عدل و انصاف کا بول بالا ہو اور ظالم کی سرکشی ختم ہو جائےکیونکہ ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اُٹھیں گے اتنی زیادہ قربانی دینی پڑے گی اسلئے کربلا سے درس لینے والے نہ کسی سے خوف کھاتے ہیں اور نہ کسی قسم کی مصلحت کا شکار ہوتے ہیں وہ سچ اور حق کی بالا دستی کے لیے سب کچھ قربان کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس قوم کے پاس کربلا کا درس ہو انہیں نہ کوئی شکست دے سکتا ہے اور نہ کوئی اس پر ظلم ڈھا سکتا ہے عزاداری مردہ یزید پر لعن کرنے کا نام نہیں بلکہ وقت کے یزیدوں کو للکارنا اور ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی