امریکی صدرٹرمپ اپنی دھمکی پرپشیمان/ ایرانی قیادت کے سامنے گٹھنے ٹیک دئے
نیوزنور31جولائی/امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی قیادت سے بغیر کسی شرط کے جہاں چاہے اور جب چاہے ملنے کے لیے تیار ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اطالوی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی قیادت سے ملنے کے لیے تیار ہیں چنانچہ ایرانی قیادت جہاں ملاقات چاہے میں تیار ہوں اس کے لیے کوئی پیشگی شرط نہیں ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا میں بات چیت پر یقین رکھتا ہوں اور کسی سے بھی مل سکتا ہوں طاقت یا کمزوری کی بات نہیں مذاکرات کو مناسب سمجھتا ہوں اورمیں ایران کے ساتھ ایک بامعنی معاہدہ چاہتا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات امریکہ، ایران، ہمارے اور دنیا بھر کے لیے بہتر ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ چند روزقبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی جس کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سلیمانی نے دو ٹوک لفظوں میں کہا تھا کہ اگرامریکہ جنگ شروع کرے تواس جنگ کو ایران ختم کرے گا جس کے بعد اب امریکی صدر ٹرمپ نے یو ٹرن لیتے ہوئے ایران کو مذاکرات کی غیر مشروط پیشکش کی۔
- ۱۸/۰۷/۳۱