نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


قفقاز میڈیا سینٹر کی ڈائریکٹر:

نیوزنور31 جولائی/قفقاز میڈیا سینٹر کی ڈائریکٹر اورمشرق وسطیٰ امور کی ایک ماہر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی دباؤا ورسخت پابندیاں عائد کرنے کا مقصد  غاصب صیہونی رژیم کی سیکورٹی کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’سویل نوریوا‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی دباؤا ورسخت پابندیاں عائد کرنے کا مقصد  غاصب صیہونی رژیم کی سیکورٹی کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ علاقے کا ایک اہم ملک ہے  اس کےساتھ جنگ کا آٓٓغاز پورےعلاقے کو خون کے دریا میں بدل دےگا ۔

انہوں نے کہاکہ علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑھتے اثرورسوخ سے غاصب صیہونی رژیم خوفزدہ ہے اور وہ  وائٹ ہاوس کے حکام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ پر اُکسانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تاہم  وائٹ ہاوس کے بعض حکام اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ محاذ آرائی کے بھیانک نتائج سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم اسلامی جمہوریہ  ایران کی قیادت  میں مقاومتی محور کی بڑھتی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہے اور وہ اس لئے ایران کو کمزور کرنے کیلئےایران مخالف عناصر کی حمایت کرتی ہے ۔

موصوفہ نے کہاکہ  اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کی  امریکی وصیہونی سازشیں ترکی کی قومی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل نہ صرف ایران بلکہ ترکی کیلئے بھی ایک خطرہ ہے اور اگر اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزورکرنے کی کوشش کی گئی تو دشمنان اسلام کا اگلا ہدف انقرہ حکومت  ہوگی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی