مقاومت نے علاقائی مساوات کو پوری طرح بدل کے رکھ دیا
حزب اللہ لبنان کے سینئر عہدیدار:
نیوزنور31 جولائی/لبنان کے اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ مقاومت نے علاقائی مساوات کو پوری طرح بدل دیاہے اور شام میں اس کی فتوحات کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ نبیل کاوک ‘‘نے بیروت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقاومت نے علاقائی مساوات کو پوری طرح بدل دیاہے اور شام میں اس کی فتوحات کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں حزب اللہ کی کامیابی اوردہشتگردوں کی شکست کا سب سے پہلے فائدہ لبنان کو ہوا ہے کیونکہ لبنانی سرحد پر تکفیری دہشتگردوں سے لاحق خطرہ پوری طرح ختم کردیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں دہشتگردوں کے خلاف حزب اللہ اوران کے اتحادیوں کی عظیم فتوحات کے بعد لبنان،اردن ،عراق اوردیگر ممالک سے شامی مہاجرین کی وطن واپسی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کے شیطانی محاذکو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے اوراس شیطانی محاذاوران کے حامیوں کو مقاومتی محور کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے ۔
انہوں نےمزید کہاکہ شام میں دہشتگردوں اوران کے حامیوں کی شکست کے بعد علاقے میں طاقت کا توازن مقاومت کے حق میں تبدیل ہوا ہے۔