اگر غزہ پٹی کا امن تاراج کیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں پورے خطے کا امن تہ وبالا ہوجائےجائے گا
اسلامی تحریک مقاومت حماس کے مرکزی رہنما:
نیوزنور30جولائی/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں صہیونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کے مقاومتی حملے، غزہ میں پرامن احتجاج اور آتش گیر کاغذی جہازوں کے حملے جاری رہیں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مقاومت حماس کے مرکزی رہنما ’’ خلیل الحیہ‘‘ نے غزہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ غزہ پٹی کا امن استحکام پورے خطے کے استحکام کے ساتھ مشروط ہےاور اگر غزہ پٹی میں امن قائم نہیں ہوتا تو اس کے نتیجے میں پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کے عوام تحریک آزادی فلسطین کا ہراول دستہ اور غزہ تحریک اور جہاد آزادی کا بیس کیمپ ہے۔
موصوف رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف قوم کا ہرممکن دفاعی جاری رکھے گی اور القسام بریگیڈ کے کارکنان اپنی جانوں پر کھیل کر دشمن کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس غزہ پٹی میں دیر پا قیام امن کے حوالے سے علاقائی اور عالمی مساعی کا خیر مقدم کرے گی مگر اس حوالے سے حماس کو دباؤ میں لانے کی کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر غزہ پٹی کا امن تاراج کیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں پورے خطے کا امن تہ وبالا ہوجائےجائے گا۔
حماس رہنما نےمزید اسرائیل کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ پٹی میں جاری مقاومتی تحریک اور فلسطینی حق واپسی کے مظاہروں کو طاقت کے ذریعے کچلنے کا خواب چھوڑ دے۔
- ۱۸/۰۷/۳۰