ایرانی قوم مقاومت کی ثقافت سے سر شار ہے /امریکی دھمکیاں اُن پر بے اثر ثابت ہونگی
سابق امریکی نائب وزیر خارجہ:
نیوزنور30جولائی/امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکی دھمکیوں اور پابندیوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ ’’وینڈی شرمن‘‘ نے کہا کہ ایرانی قوم مقاومت کی ثقافت سے سرشار ہے اور وہ کبھی بھی امریکی دھمکیوں پر ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
سابق امریکی خاتون نائب وزیر خارجہ نے بین الاقوامی پالیسی میں ٹرمپ کے روئےکو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مقاومتی طاقت سے واقف نہیں ہیں۔
وینڈی شرمن نے کہا کہ ٹرمپ پہلے دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہیں جس کے بعد بات چیت کے ذریعے کسی سمجھوتے پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
وینڈی شرمن نےمزید کہا کہ ٹرمپ کو زبانی معاہدوں کے بجائے عالمی معاہدوں کے لئے کوشش کرنی چاہئے اوروہ ایران اور شمالی کوریا کے حوالے سے خام خیالی کا شکار ہیں۔
- ۱۸/۰۷/۳۰