ایران کے خلاف دباؤ اور پابندیوں کی امریکی پالیسی ذلت آمیز شکست سے دوچار
ترک صدر:
نیوزنور30جولائی/ترکی کے صدر نے ایران پر دباو ڈالنے کیلئے امریکی حکام کی کوششوں کو ناکامی سے دوچار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ سوچ غلط ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر’’ رجب طیب اردوغان‘‘ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کی یہ سوچ کہ ایران پر دباو ڈال کر اور پابندیاں عائد کر کے تہران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے سراسر غلط ہے۔
انہوں نےکہا کہ ایران پر پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی حکام کی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوگی اس لئے بہتر ہے کہ وہ ایران کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے بدل دیں۔
ترکی کے صدر نے امریکی پادری پر گولن گروپ سے رابطہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ چلائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چاہئیے کہ وہ ترکی کے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس مسئلے کو ترکی پر پابندی عائد کرنے سے نہ جوڑے۔
- ۱۸/۰۷/۳۰