امریکہ کی ایران مخالف پالیسی شکست سے دوچار ہے اوررہےگی
سابق امریکی وزیر خارجہ:
نیوزنور30 جولائی/امریکہ کے سابق وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران کے خلاف امریکہ کی اشتعال انگیزوجارحانہ پالیسی کبھی مؤثر ثابت نہیں ہوگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ریچرڈ مرفی ‘‘نے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی اشتعال انگیز وجارحانہ پالیسی کبھی مؤثر ثابت نہیں ہوگی۔
انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پوم پیو کے ایران مخالف بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ ملک کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کو مسترد کیا ہے۔
انہوں نےمزید مشرق وسطیٰ علاقے خاص کر شام کی صورتحال کے بارے میں کہاکہ صیہونی رژیم شامی فوج کی مقبوضہ جولان علاقے کے قریب تکفیری دہشتگردوں کے خلاف دمشق کی مسلسل کامیابیوں سے خوف وہراس میں مبتلا ہے اور شامی لڑاکا طیارے کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سرنگوں کرنا اس کا واضح ثبوت ہے۔
- ۱۸/۰۷/۳۰