امریکی دباؤ کے باوجود ایران اورہندوستان کے درمیان اسٹریٹجک تعاون جاری رہےگا
ہندوستانی تجزیہ کار:
نیوزنور30 جولائی/بین الاقوامی امور کے ایک ہندوستانی تجزیہ کار نے کہا کہ ہندوستان ایشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا اہم اتحادی سمجھتا ہے اورکبھی بھی امریکی دباؤ اوردھمکیوں کو قبول نہیں کرسکتا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’امریتا دلن‘‘نےکہاکہ ہندوستان ایشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا اہم اتحادی سمجھتا ہے اورکبھی بھی امریکی دباؤ اوردھمکیوں کو قبول نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی امریکی دباؤ کی وجہ سے تبدیل ہونے والی نہیں ہےامریکہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ ہندوستان جیسی اہم طاقت کو یرغمال بنائے۔
انہوں نے کہاکہ نئی دہلی امریکہ کے سامنے کبھی گھٹنے ٹیکنے والی نہیں ہے ۔
انہوں نے ایرانی بندرگاہ چابہار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس بندرگاہ میں ہندوستان کی سرمایہ کاری علاقے میں جیو پولٹکیکل توازن کو برقراررکھنے کا ایران کے اہم اسٹریٹجک مفادات میں سےایک ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران ہندوستان کا اہم اتحاد ی ہے اور وہ اس کےساتھ تعلقات ختم کرنے کے امریکی دباؤ کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ نئی دہلی اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تمام شعبوں میں اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا بنانے کی کوششوں کو جاری رکھےگا ۔
- ۱۸/۰۷/۳۰