انتخابات میں حزب اللہ کی فتح اسلامی مقاومت کی فتح ہے
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین: نیوز نور 09 مئی/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نےحالیہ
انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی کو مقاومتی محور کی اہم کامیابی قراردیتے ہوئے
کہا ہے کہ آج پوری دنیا ہر محاز پر
تکفیری دہشتگردگروہوں اورصیہونی رژیم واسکے اتحادیوں کے خلاف مقاومتی محور کی
پیروزیوں کا مشاہدہ کررہی ہے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ
کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ خضرالکبش‘‘نے حالیہ انتخابات میں حزب اللہ کی کامیابی
کو مقاومتی محور کی اہم کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری دنیا ہر محاز پر تکفیری دہشتگردگروہوں اورصیہونی
رژیم واسکے اتحادیوں کے خلاف مقاومتی محور کی پیروزیوں کا مشاہدہ کررہی ہے ۔ انہوں نے
کہاکہ لبنان کے انتخابی نتائج سے صیہونی،سعودی ،امریکی رژیمیں چراغپاں ہیں انہوں نے لبنانی انتخابات پر اثرانداز ہونے
کی بھرپور کوششیں کی تاہم لبنانی عوام نے دشمنوں کے منھ پر زوردار طمانچہ مارے ہیں۔ انہوں نے
کہاکہ دشمنوں نے اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی
لیکن خدا کے فضل وکرم سے انہیں اپنے
منصوبے میں ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے
کہاکہ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود مقاومتی
محور کی طاقت میں ہر گذرتے دن کےساتھ زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے
کہاکہ فوجی میدان یا سیاسی سطح پر اسلامی
مقاومتی محور ہر چلینج کا مقابلہ کرنے کیلئے بھرپور آمادہ ہے ۔