امریکہ ایران پرحملے کی توانائی نہیں رکھتا
امریکی وزیرجنگ :
نیوزنور30جولائی/امریکی وزیرجنگ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ ایران پر فوجی حملے کی توانائی نہیں رکھتا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرجنگ’’ جیمز میٹس‘‘ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لئے امریکہ کی منصوبہ بندی سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کو خیالی اور افواہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران پر فوجی حملے کی توانائی نہیں رکھتاہے۔
انہوں نےآسٹریلیا کی اے بی سی نیوز چینل کہ جس نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکومت ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہےکو من گڑھت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ایسی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا مطلب امریکہ کے تمام تمام و سائل و ذرائع کی نابودی ہوگا اور جس جنگ کا آغاز امریکہ کرے گا اس کو ختم کرنے کا اختیار ایران کے پاس ہوگا۔
- ۱۸/۰۷/۳۰