عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرنا امریکہ کی سیاہ تاریخ ہے
گلوبل ٹائمز:
نیوزنور30 جولائی/ایک مشہور چینی روزنامہ نے لکھا ہے کہ ایران جوہری معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدے کے خلاف امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اس بات کی علامت ہیں کہ امریکہ کو اپنے اتحادیوں اور دیگر ممالک کے مفادات کی کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ وہ ہمیشہ اپنےمفادات کی فکر میں رہتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق گلوبل ٹائمز لکھا کہ ایران جوہری معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدے کے خلاف امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اس بات کی علامت ہیں کہ امریکہ کو اپنے اتحادیوں اور دیگر ممالک کے مفادات کی کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ وہ ہمیشہ اپنے مفادات کی فکر میں رہتا ہے۔
گلوبل ٹائمز نے لکھا کہ ٹرمپ نے جب سے عہدہ صدارت سنبھالا ہے تب سے انہوں نے کئی بین الاقوامی معاہدوں کو پامال کیا ہے۔
گلوبل ٹائمز نے لکھا کہ امریکہ کی طرف سے اب اقوام متحدہ سے نکلنے کی دھمکی باعث تشویش ہے۔
روزنامہ نے لکھا کہ جوہری معاہدے اور روس کے تئیں رویہ امریکہ اور اسکے یورپی اتحادیوں کےد رمیان تعلقات میں شگاف کا باعث بن رہا ہے۔
- ۱۸/۰۷/۳۰