عرب نیٹو کی تشکیل عرب حکومتوں کا دودھ دھونے کا ٹرمپ کا نیا منصوبہ ہے
عرب میڈیا:
نیوزنور30 جولائی/ایک معروف عربی ویب سائٹ نے امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کو محدود کرنے کے سلسلے میں مسلم نیٹو تشکیل دینے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوششیں عرب حکومتوں کا دودھ دھونے کا ٹرمپ کا نیامنصوبہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق المصیرہ امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثرورسوخ کو محدود کرنے کے سلسلے میں مسلم نیٹو تشکیل دینے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوششیں عرب حکومتوں کا دودھ دھونے کا ٹرمپ کا نیامنصوبہ ہے۔
مذکورہ نیوز ایجنسی نے لکھا کہ امریکی صدر ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک خطرے کے طورپر پیش کرکے عرب حکومتوں کی دولت کو لوٹنے جارہے ہیں جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ نے کبھی بھی کسی ہمسایہ ملک پر جارحیت نہیں کی ہے۔
المسیرہ نے لکھا کہ ٹرمپ مصر ،اردن اور خلیجی ریاستوں کی حکومتوں کےساتھ ایران مخالف عرب نیٹو تشکیل دینے کی کوشش کررہا ہے۔
ویب سائٹ نے لکھا کہ وائٹ ہاوس کے اعلیٰ حکام اورمشرق وسطیٰ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عرب نیٹو کی تشکیل سے تشدد زدہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
ویب سائٹ نے لکھا کہ امریکہ نے ماضی میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنے عرب اتحادیوں کےساتھ اتحاد قائم کرنے کی کوشش کی تاہم ہمیشہ اس میں ناکام رہا۔
- ۱۸/۰۷/۳۰