نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کے امریکی تجزیہ کار:       

نیوزنور 28 جولائی /بین الاقوامی امور کے ایک امریکی تجزیہ کار نے امریکہ کو انسانی حقوق پامال کرنے والا سب سے بڑا ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  دوسری جنگ عظیم  کے بعد سے اب تک امریکہ نے دنیابھر میں دوکروڑ لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’کیتھ پرسٹن ‘‘نے ایک انٹرویو میں امریکہ کو انسانی حقوق پامال کرنے والا سب سے بڑا ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  دوسری جنگ عظیم  کے بعد سے اب تک امریکہ نے دنیابھر میں دوکروڑ لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی تاریخدان جیمز لوکاس نے کچھ سال قبل  اپنی سروے رپورٹ میں واضح طورپر کہاتھا کہ  امریکہ دنیا بھر کے 37 ممالک میں تنازعات اورجنگوں میں  دوسے تین کروڑ لوگوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نےامریکہ کی داخلی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن انتظامیہ  نہ صرف ملک میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں بلکہ غربت ،جرائم ،نسلی امتیاز  جیسے سنگین مسائل کونظرانداز کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  واشنگٹن حکومت خود ملک اور دنیا کے دیگر ممالک میں  انسانی حقوق کی بدترین ماپالیوں میں ملوث رہا ہے اس لئے امریکہ کی طرف سے خود کو انسانی حقوق کا علمبردار قراردینا مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس طرح برطانوی حکومت نے دہائیوں قبل دنیا بھر کے دیگر ممالک کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیاتھا آج امریکہ اسی  برطانوی سامراج کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی