قبلہ اول پر صیہونی فوج کی یلغار/مسجد میدان جنگ میں تبدیل
نیوزنور28جولائی/قابض صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد متعدد فلسطینی نمازیوں کو حراست میں لے لیا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے نمازیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مقدس مقام پر دھاوابول کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 25 کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی کارروائی میں 50 نمازی مسجد کے اندر محصور ہو کر رہ گئے۔
رپورت میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج اور القدس میں اسرائیلی بلدیہ کے میئر سمیت بڑی تعداد میں یہودیوں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے فلسطینی نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے اُن پر آنسوگیس کے گولے پھینکے گئے جس کے جواب میں فلسطینیوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی اور مسجد میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی یلغار کے بعد فلسطینیوں نے نعرہ تکبیر کے ساتھ مسجد اقصیٰ کےدفاع کے حق اور اسرائیل کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔