نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

 نیوزنور28جولائی/امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ترکی نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث پادری کو رہا نہیں کیا تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ترکی نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث  پادری کو رہا نہیں کیا تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں ترکی میں فوجی بغاوت کے جرم میں قید مسیحی رہنما پادری اینڈریو برونسن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی نے ایسا نہیں کیا تو اُسے امریکہ کی جانب سے سخت اور بڑے پیمانے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مسیحی رہنما چرچ کے پادری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفیس انسان اور اپنے خاندان کی دیکھ بحال و محبت کرنے والے فرد ہیں جنہیں ترکی میں سخت اذیت اور پریشانیوں کا سامنا ہے چنا نچہ اپنے عقیدے پر کاربند ایک معصوم شخص کو اب جلد از جلد رہا ہو جانا چاہیئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل  امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی پادری اینڈریو بروسن کی رہائی کے لیے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے ترکی کو تنبہ کی تھی کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے مسیحی پادری کو رہا کر ے ورنہ اس کے خلاف پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔

 ادھر امریکہ ترکی کے بار بار مطالبہ کے باوجود ناکام فوجی بغاوت میں ملوث فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے سے انکار کررہا ہے۔

واضح رہے کہ 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں معاونت کے جرم میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے پادری کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم بدھ کے روز عدالت نے امریکی پادری کو جیل سے ان کے گھر منتقل کر کے نظربند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے ذرائع کے مطابق 2016 میں ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے پیچھے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی