نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی پروفیسر:

 نیوزنور28جولائی/امریکی ریاست الینوائے کی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی قوانین کے پروفیسر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو چاہئے کہ امریکہ کی حالیہ دھکمیوں کے خلاف ایک اور مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں درج کرے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق الینوائے یونیورسٹی کے لاء کالج کے پروفیسر ’’فرانسس انتھونی بوئیل‘‘نے کہا کہ ایران کو امریکہ کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف وائٹ ہاؤس حکام کی حالیہ دھکمیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گنجائش ہے اور حکومت ایران اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں ایک اور مقدمہ درج کرسکتی ہے۔

امریکی پروفیسر نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی حالیہ دھمکی آمیز باتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں کو چاہئے کہ سنجیدہ اور ہوشیار رہیں کیونکہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایسے اقدامات کے ذریعے ایران کو مشتعل کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران عالمی عدالت انصاف جا کر امریکی دھکمیوں کو روکوانے کے لئے عدالت سے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کرسکتا ہے۔

پروفیسر فرانسس بوئیل نے مزید کہا کہ یقینا امریکی حکام ایران کو مشتعل کرنے کے خواہاں ہیں لہذا ایرانیوں کو چاہئے کہ ہوشیار رہیں اور دوسرے فریق کو اشتعال انگیزی کی اجازت نہ دیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ دنوں امریکی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت انصاف کے صدر نے امریکی وزیر خارجہ کے نام ایک خط میں حکومت ایران کی درخواست کی سماعت کے لئے وقت مقرر کردیا اور اس کے ساتھ امریکی انتظامیہ کو کوئی نیا قدم اُٹھانے اور صورتحال کو مزید بگاڑنے سے پرہیز کرنے  کا حکم دیا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی