نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فرانسیسی اخبار:

نیوزنور09مئی/ایک فرانسیسی روز نامے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ریاستوں کے خاتمے کی وجوہات کے حوالے سے مورخین بالخصوص افلاطون اور ابن خلدون نے تصدیق کی ہے کہ کسی بھی ریاست کے خاتمے کی بنیادی وجہ اقتدار میں ایک ایسے شخص کا آجانا جو اقتدار کے قابل نہیں جو سیاست اور اس کے داؤپیچ سے واقف نہیں اور جس پر عظمت کا جنون حاوی ہو اور وہ اقتدار میں کسی بھی طرح آنا چاہتا ہواورایسی ہی ایک مثال ہمیں آج کل سعودی عرب میں ملتی ہےکہ جہاں کے ولی عہد محمد بن سلمان بچپن سے ہی نفسیاتی بحران اور پیچیدگی میں زندگی بسر کررہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ عظمت کے جنون میں مبتلا ہوگئے اور صرف اقتدار میں آنا اپنے لئے ہدف بنا چکے ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی اخبار ’’جورنال دودیمانچ‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ بن سلمان کم عمری سے ہی نفسیاتی مشکلات کا شکار ہیں، ان کے بھائی انہیں تحقیر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں حتیٰ کہ ان کے چچازاد دیگر شہزادے بھی بن سلمان کے ساتھ سلوک اچھا نہیں رکھتے تھے بن سلمان کے بھائی سبھی بیرون ملک یورپی اور امریکی یونیورسٹیز میں پڑھے لکھے ہیں جبکہ بن سلمان سعودی عرب میں ہی اپنا بیشتر وقت گزارتے ہیں اوروہ اپنا وقت اپنے والد شاہ سلمان کے ساتھ گزارا کرتے تھے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نفسیاتی ماہرین کے بقول ان حالات نے بن سلمان کے اندر ایک نفسیاتی مسئلے کو جنم دیا جس کی نشاندہی بن سلمان کی آل سعود شہزادوں اور سعودی عوام کے ساتھ سلوک سے ہوجاتی ہےاور بن سلمان کی یہ نفسیاتی کیفیت پورے علاقے کےلئے بھی خطرہ بن چکی ہے وہ اپنے والد، بھائی اور آل سعود کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ سعودی معاشرہ اور پوری دنیا میں تبدیلی رونما کرسکتے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی شخصیت میں  گڑبڑ ہےکیونکہ بن سلمان ایسے ناتجربہ کار شخص ہیں جس کےاقتدار میں آنے سے علاقے کے استحکام کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں اور بن سلمان بلندی کے جنون کے مرض میں مبتلا ہیں اور یمن پر حملےسمیت قطر کے بائیکاٹ کا معاملہ بھی اسی مرض کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ میں  برطانوی اخبار سنڈے انڈپینیڈ نٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بن سلمان کا وژن 2030 کے حوالے کوئی واضح وژن نہیں ہے ان کے اس وژن میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے حوالے سے کسی بھی قسم کے اقدمات کا ذکر نہیں اور سعودی عرب جیسے ملک میں ان معاملات میں بہتری کا اعلان اعلان جنگ کےمترادف ہےاوربن سلمان کا وژن 2030آخر میں بن سلمان کو ہی لے ڈوبے گااور اسی ضمن میں مشہور ٹویٹر صارف مجتہد کا ٹویٹر پر کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد انتہائی مشکل اور گھمبیر نفسیاتی کیفیت سے گزر رہے ہیں مجتہد کے بقول بن سلمان ہمیشہ پریشان اور گم سم رہتے ہیں اور ہمیشہ اس خوف میں رہتے ہیں کہ کہیں انہیں زہردے کرمار نہ دیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد ایسے جلد باز شخص ہیں جو عجلت اور بنا سوچے سمجھے اقدامات اُٹھاتے ہیں اور اسے اپنے اقدامات کے منفی اثرات اور نتائج کے بارےسوچنے کی بھی زحمت نہیں ہوتی جبکہ ان کے ان اقدامات سے ناصرف انکوبلکہ ان کے اردگردموجود لوگوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے لہٰذا سعودی ولی عہد جو کچھ کررہے ہیں اسکا نتیجہ نہ صرف انہیں بلکہ پورے خطے کو بھگتنا ہے جوکہ یمن کی صورتحال اور سعودی عرب کے اقتصادی بحران سے نظرآتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تمام تر صورتحال میں سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ بن سلمان کو لگام ڈالنے کےلئے آل سعودخاندان کے افراد کچھ کرنہیں پاررہے انہیں بن سلمان کو قابو میں لانے کےلئے جلد ازجلد کچھ کرنا ہوگا وگرنہ سعودی عرب کو ایسے نقصانات کا سامنا ہوگا جن کی تلافی ناممکن ہوگی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی