شام کے قیام امن اور تعمیر نو میں ایران کلیدی کردار ادا کررہا ہے
شنبه, ۲۸ جولای ۲۰۱۸، ۱۲:۱۳ ب.ظ
روسی دفتر خارجہ کے ترجمان :
نیوزنور28جولائی/روسی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں قیام امن اور تعمیر نو میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار تعمیری رہا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی دفتر خارجہ کے ترجمان’’ارتیوم کوزین ‘‘نے کہا کہ شام میں قیام امن اور تعمیر نو میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کردار تعمیری رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں نہایت عقل مندی کے ساتھ تعمیری کردار کی حیثیت سے اہم کھلاڑی کا کردار ادا کیا ہے۔
روسی دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزیدکہا کہ شام میں قیام امن کے حوالے سے آستانہ مذاکرات کے ممالک جن میں روس، ایران اور ترکی شامل ہیں ان کے نائب وزرائے خارجہ سوچی میں 30 اور 31 جولائی کو ایک اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔
- ۱۸/۰۷/۲۸