نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


کیلیفورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر:

نیوزنور 28 جولائی /کیلی فورنیا یونیورسٹی کے ایک معروف پروفیسر نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت بحرین میں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اس ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کے خلاف آل خلیفہ شاہی خاندان کے وحشیانہ جرائم کو نظرانداز کررہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ڈیوڈ یوگابین‘‘نےکہاکہ واشنگٹن حکومت بحرین میں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اس ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کے خلاف آل خلیفہ شاہی خاندان کے وحشیانہ جرائم کو نظرانداز کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  حکومت واشنگٹن آل خلیفہ رژیم کی تنقید کرنے سے اس لئے ہچکچا رہی ہے کیونکہ  اس ملک میں امریکہ کے  فوجی اڈے موجود ہیں جنہیں وہ  مستقبل جنگوں میں استعمال کرنے کا ارادہ  رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کی قیادت میں واشنگٹن حکومت کی طرف سے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آل خلیفہ حکومت  کی کسی بھی طرح کی تنقید ممکن نہیں ہے ۔

موصوف یونیورسٹی اُستاد نے کہاکہ  حکومت امریکہ نے  آل خلیفہ رژیم کے شیعہ آبادی  کے خلاف اس کے وحشیانہ اورانسانیت سوز جرائم پر آنکھیں موند رکھی ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ بحرین میں فروری 2011 ءسے عوام کی پرامن تحریک بدستورجاری ہے لوگ ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم جواب میں بحرینی حکومت اورآل سعود کے فوجی کارندوں نے اس عرصے میں سینکڑوں بحرینیوں کو شہید اورزخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو کہ جن میں علماءاورسیاسی رہنما بھی شامل ہیں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے  ۔

نحرین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی